Get Adobe Flash player

وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹریفک کی بدترین صورتحال کا سخت نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے مابین ٹی ٹونٹی میچ میں شائقین کرکٹ کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا اور پاکستان کے عوام شاندار کھیل سے محظوظ ہوئے۔ شائقین کرکٹ نے پاکستان الیون کے ساتھ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جس سے میدان کی رونقیں دوبالا ہو گئیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دیگر میچوں کیلئے بھی شاندار انتظامات کئے ہیں اور اس ضمن میں متعلقہ اداروں اور محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ سٹیڈیم کے اندر اور باہر انتظامات خوب سے خوب تر ہونے چاہئیں تاکہ شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھیل سے پوری طرح لطف اٹھاسکیں۔ وزیراعلیٰ نے لاہور کی بعض سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے لندن سے صوبائی انتظامیہ اور ٹریفک حکام کو ضروری ہدایات دی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے مابین میچوں کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ۔