Get Adobe Flash player

بھارتی اشتعال انگیزی؛ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن رابطہ

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشز(ڈی جی ایم اوز) کا خصوصی ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان نے ورکنگ بانڈی پر پاکستانی شہریوں کو بھارت کی جانب سے نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا خصوصی ہات لائن رابطہ ہوا۔ پاکستانی ڈی جی ایم او نے ورکنگ بانڈری پر پاکستانی شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ

...تفصیل

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے آرمی چیف سے ملاقات میں خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستانی کوششوں

...تفصیل

پاکستانی طالبہ نے پارکنسن مریضوں کیلیے ذہین چھڑی تیار کرلی

برسٹل میں یونیورسٹی آف ویسٹ انگلینڈ (یوڈبلیو ای)میں زیرِ تعلیم پاکستان کی ہونہار طالبہ نیہا چوہدری نے پارکنسن کے مریضوں کیلیے ایک اسمارٹ چھڑی بنائی ہے جس سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد استفادہ کرسکتے ہیں۔تفصیل کیمطابق نیہا چوہدری کے دادا پارکنسن کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ سات برس تک ان کے والد کے جوڑ سخت ہوجاتے تھے جس سے وہ بار بار گر کر زخمی ہوجاتے تھے۔ اسی مناسبت سے یہ چھڑی مریض کے جوڑ میں اکڑن اور سختی محسوس کرکے ارتعاش پیدا کرتی ہے اور مریض دوبارہ بحال ہو کر پھر سے چلنے لگتا ہے۔نیہا نے 

...تفصیل

سرکاری سطح پر مفت بون میرو ٹرانسپلانٹ شروع

حکومت سندھ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز سینٹر میں خون کے کینسر اورتھیلے سیمیا میں مبتلا بچوں کے سب سے مہنگے علاج بون میروٹرانسپلانٹ کومفت کردیا اورگزشتہ روزسرکاری خرچ پر خون کے کینسر میں مبتلا 17سالہ نوجوان کا پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ(ہڈیوں کے گودے کی منتقلی)کردی گئی۔حکومت سندھ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزکوخون کے مہلک امراض کے علاج کیلیے سرکاری سطح پرتسلیم کرلیا،ماہرین کے مطابق خون کے کینسرکاکامیاب علاج بون میروٹرانسپلانٹ (ہڈیوں کے گودے)کی منتقلی ہی ہوتا ہے نجی اسپتالوں میں اس علاج پر 25

...تفصیل

نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کی باری ہے، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مہینوں پہلے پتہ تھا کہ نواز شریف کو عدالت سے نااہل قرار دیا جائے گا جب کہ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اب باری شہباز شریف کی ہے۔  پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹان کمیشن کی رپورٹ اگر شائع کرنی ہے تو پھر سب کمیشنز کی رپورٹ شائع ہونی چاہیے، کمیشن رپورٹ بھی جاری ہونی چاہیے اور ان پر کارروائی بھی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کام کرنے کی سزا نہ دی جائے،نواز شریف اور شہباز شریف کی

...تفصیل

کرپشن کیس؛ سابق صدر نیشنل بینک علی رضا گرفتار

نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا سمیت 7 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم سندھ ہائی کورٹ نے جاری کیا۔سندھ ہائی کورٹ میں نیشنل بینک کی بنگلا دیش شاخ میں 18 ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ علی رضا نا صرف نیشنل بینک کے صدر تھے بلکہ چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹر، چئیرمین آڈٹ کمپنی اور چئیرمین ایچ آر بھی تھے، 2009 میں ہونے والی بینک کی آڈٹ رپورٹ میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی نیشنل بینک میں کرپشن کی شکایت کی

...تفصیل