Get Adobe Flash player

نوازشریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی

حکومت قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی الیکشن اصلاحات بل کی شق 203 منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے جس کے بعد اب نوازشریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔حکومت الیکشن اصلاحات بل کی شق 203 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے اور اب نوازشریف کو ایک بار پھر پارٹی صدر بننے کا موقع مل سکتا ہے۔ انتخابی اصلاحات بل 2017 کی شق 203 پر پیپلزپارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن نے ترمیم کی تجویز دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جو قومی اسمبلی کا ممبر نہیں رہتا وہ پارٹی کا

...تفصیل

پرویز مشرف اتنے ہی بہادر ہیں تو آکر عدالتوں کا سامنا کریں، آصف زرداری

پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اتنے ہی بہادر ہیں تو ملک آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔کمالیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے ملک میں الزام لگانے والے پر الزام لگا دینا ہی بہترین دفاع مانا جاتا ہے، پرویزمشرف اتنے ہی بہادر ہیں تو عدالت آئیں اور پیش ہوں، اگر ان کی کمر میں اتنی ہی تکلیف ہے تو پھر ناچ گانے کیسے کررہے ہیں، ہم مشرف کے خلاف عدالت گئے ہیں تو اب ان کو یہ الزام یاد آیا ہے، مرتضی بھٹو کے قتل کے وقت بھی مجھ پر

...تفصیل

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کو نیب کا ایک اور نوٹس

نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہوں پر دوبارہ نوٹسز بھیج دیئے ہیں۔نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک بار پھر نوازشریف اور اسحاق ڈار کو طلبی نوٹس جاری کئے ہیں۔ نوازشریف کو بھیجا جانے والا نوٹس ان کی رہائش گاہوں ماڈل ٹان اور جاتی امرا پر چسپاں کئے گئے ہیں اور اس نوٹس میں نوازشریف  کی صاحبزای مریم نواز اور ان  کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر کے نام نوٹس پر درج ہیں جب کہ اسحاق ڈار کو گلبرگ ایچ بلاک میں بھجوایا گیا ہے۔نوٹس کے متن میں تحریر ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے تک

...تفصیل

عائشہ گلالئی کونااہل قراردینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس عامرفاروق نے عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پرجھوٹے الزامات لگائے، انہوں نے اسمبلی کے فورم پرعوامی مینڈیٹ کی توہین کی اورعمران خان کے خلاف عدالتی کارروائی کے جائے جھوٹے الزامات لگائے، عائشہ گلالئی عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل نہیں

...تفصیل