سپریم کورٹ، ڈاکٹر عاصم کو علاج معالجہ کیلئے بیرون جانے کی اجازت دینے کا تحریر ی فیصلہ

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج معالجہ کے لیے بیرون جانے کی اجازت دینے کا  تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، جسٹس دوست محمد کی جانب سے تحریر کیاگیا یہ تحریری فیصلہ چھ صفحات پر مشتمل ہے ۔ فیصلہ کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج معالجہ کے لیے ایک ماہ کے لیے بیرون جانے کی اجازت دی ہے جبکہ فیصلہ میں حکام کو عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں۔ فیصلہ میں مزید حکم جاری کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کا ضبط کیا گیاپاسپورٹ بھی انہیں واپس فراہم کیا جائے اور اگر پاسپورٹ کی تجدید کی ضرورت ہو تو وہ بھی کی جائے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عاصم حسین کی واپسی پر حکام انکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے با اختیار ہونگے جبکہ عاصم حسین کا احتساب عدالت میں ٹرائل جاری رہیگا۔