ضابط اخلاق کی خلاف ورزی؛ این اے120میں تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ جاری

این اے120میں ضمنی انتخاب کے ریٹرنگ افسر نے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔این اے 120 میں الیکشن کمیشن کے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر ریٹرننگ افسر نے تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ کردی ہے۔ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ کار ریلی اور اور اسپیکر کا بے جا استعمال ضابط اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور حلقے میں تاحال اتنخابہ مہم کے لئے کار ریلیاں نکالی جارہی ہیں اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ جاری کردی ہے ہے اگر دوبارہ ایسا ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت وزیر اعظم ، وزیر اعلی وفاقی و صوبائی وزرا سمیت کوئی بھی منتخب عوامی نمائندہ انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتا اور اس کے علاوہ حلقے میں کسی قسم کے ترقیاتی منصوبے کا اعلان بھی نہیں ہوسکتا۔