بینظیر قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل کرینگے، آصف زرداری

سابق صدر و پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ بینظیربھٹو قتل کیس کے فیصلے سے ہم مطمئن نہیں ہیں، ججز نے خوف اور دباو میں آکر فیصلہ سنایا ہے، اس لیے فیصلہ قبول نہیں ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے نماز عید، زرداری ہاس نوابشاہ میں ادا کی اور عید الضحی کے روز زرداری ہاوس میں ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی عہدیداران و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل میں سپریم کورٹ جائیں گے، آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ عام انتخابات کی تیاری کریں۔ اس موقع پرانھوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر کیے گئے حملے کی تفصیلات صوبائی وزیر داخلہ سے فون پر حاصل کیں۔علاوہ ازیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی وزرا سید ناصرعلی شاہ اور نثار کھوڑو نے زرداری ہاوس نواب شاہ میں  شریک چیئرمین  پیپلزپارٹی آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر آصف  زرداری نے وزیراعلی  کو ہدایت کی کہ وہ سندھ حکومت کی کارکردگی کو میڈیا میں اجاگرکریں اور میڈیا سے بہتر تعلقات رکھیں۔ پیپلزپارٹی اب آر اوز الیکشن نہیں ہونے دے گی، 2018کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ شیر اور بیٹ سے ہوگا اورانشا اللہ ملک بھر سے پی پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی۔