سابق وزیر اعظم نوازشریف پاکستانی عوام کیلئے جنگ لڑینگے،طلال چوہدری

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ عوام کے حقوق کیلئے لڑنے پر کسی کو بھی نواز شریف کو سنگین نتائج کے حوالے سے خبردار نہیں کرنا چاہیے  سابق وزیر اعظم نوازشریف پاکستانی عوام کیلئے جنگ لڑینگے اور انہیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ۔ ایک انٹرویومیں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ عوام کے حقوق کیلئے لڑنے پر کسی کو بھی نواز شریف کو سنگین نتائج کے حوالے سے خبردار نہیں کرنا چاہیے نواز شریف پاکستانی عوام کے لیے جنگ لڑیں گے اور انہیں خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گھر بھیجنے کے لیے نامناسب جلدبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور اب ایسا لگتا ہے کہ انہیں (نیب ریفرنسز) میں سزا سنانے کے لیے جلدی بازی کی جارہی ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ برطرف وزیراعظم طاقت کے بغیر حکومت نہیں چاہتے تھے کئی لوگوں نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ طاقت میں رہیں اور ووٹ کے تقدس کی بات نہ کریں، نواز شریف کے لیے اقتدار کی راہ پر واپس آنا مشکل نہیں تاہم وہ طاقت اور عزت کے بغیر حکمرانی نہیں کرنا چاہتے۔وزیر مملکت نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کے ساتھ مصفانہ انداز اپنایا جائے۔انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم کو ان سوالات کے جواب ملنے چاہئیں جو انہوں نے اپنی نااہلی کے خلاف دائر کردہ نظرثانی پٹیشن میں اٹھائے ہیں۔طلال چوہدری کے مطابق عمران خان این اے 120 میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ کا نام استعمال کررہے ہیں اور وہ ججز کو بند گلی میں لے جانا چاہتے ہیں