خیبرپختونخوا کو14سال بعد انٹرنیشنل اسکواش مقابلوں کی میزبانی مل گئی

پشاور: پاکستان اسکواش فیڈریشن نے 14 سال بعد خیبرپختونخوا کو بین الاقوامی اسکواش مقابلوں کی میزبانی دے دی رواں ماہ کے آخر میں مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔پاکستان اسکواش فیڈریشن نے خیبرپختونخوا کو بھی بین الاقوامی ایونٹ کے انعقاد کی میزبانی کرنے کا موقع دے دیا ہے اور رواں ماہ کے آخر میں 14 سال بعد اسکواش کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔اس حوالے سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئین قمر زمان نے میڈیا کو بتایا کہ مصر، انگلینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا اور دوسری ٹیموں نے پشاور میں کھیلنے پر اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے اور بین الاقوامی مقابلوں کے شیڈول کے لیے ورلڈ اسکواش فیڈریشن کو خط لکھ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مقابلے15 سے 25 ہزارڈالر انعامی رقم کیعوض کرائے جائیں گے، اسکواش کے فروغ کے لیے نامزد وزیراعظم عمران خان سے بھی ملنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر بہت جلد سابق عالمی چیمپئینز کے ہمراہ عمران خان سے ملیں گے۔