پولیس اور رینجرز کا بہارکہو میں سرچ آپریشن ،14مشتبہ افراد گرفتار

 پولیس حکام اور رینجرز نے بھارہ کہو میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا' گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ جمعہ کو پولیس حکام اور رینجرز نے بھارہ کہو میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے چودہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ اسلحے میں تین ڈیٹونیٹر' دو پستول اور متعدد مقدار میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔