0

روسی جوڑے نے کرائے کا ہرم تعمیر کروا لیا

ماسکو: روس میں ایک جوڑے نے اپنے گھر کے قریب ہی غزا کے ہرم (پیرامڈ آف گیزا) کی ہوبہو نقل تعمیر کروالی ہے جسے وہ 50 ڈالر سے لے کر 140 ڈالر یومیہ کرائے پر دیتے ہیں۔اہرامِ مصر کے بارے میں عجیب و غریب باتیں مشہور ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اگر ان میں چند گھنٹے یا چند دن گزار لیے جائیں تو بیمار انسان صحت مند ہوجاتا ہے اور اگر زخمی ہو تو اس کے زخم جلدی بھر جاتے ہیں؛ جبکہ اہرامِ مصر میں وقت گزارنے والے صحت مند لوگ کبھی بیمار نہیں پڑتے۔سینٹ پیٹرسبرگ کے نواحی قصبے استنکا میں رہنے والا ایک جوڑا اہرامِ مصر کی ان تمام مبینہ خصوصیات پر یقین رکھتا ہے۔ لہذا انہوں نے اپنے گھر کے احاطے میں غزا کے ہرم کی ہو بہو نقل تعمیر کروانے کا منصوبہ بنایا۔شروع میں تو کوئی ٹھیکیدار بھی یہ کام کرنے کیلیے تیار نہ ہوا لیکن آخر کار انہیں ایسا ایک ٹھیکیدار مل ہی گیا جو ان کا ہم خیال تھا۔ تقریبا ڈیڑھ سال کے عرصے میں تعمیراتی کام مکمل ہوگیا۔ غزا کے ہرم کی یہ نقل، اصلی ہرم کے مقابلے میں 19 گنا چھوٹی ہے لیکن پھر بھی ایک عام مکان سے بہت بڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں