0

وزیر اعظم کا پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔عمران خان نے پنجاب حکومت کوآٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے حکم دیا کہ چاہیں ذخیرہ اندوزی پکڑیں یا سبسڈی دیں، غریب کو آٹا سستا فراہم کریں اور ہر حال میں آٹے کی قیمت پرانی سطح پر بحال کی جائے۔عمران خان نے ناجائز ذخیرہ اندازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں