0

انگلینڈ کے خلاف گگلی اور بریک میرا اہم ہتھیار ہوں گے، یاسر شاہ


کراچی: پاکستان کے معروف اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے، میزبان ٹیم کے خلاف گگلی اور بریک میرا اہم ہتھیار ہوں گے۔یاسر شاہ نے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں موسم کی کنڈیشن سے پاکستان کو بہت مدد ملے گی، ہمارے کھلاڑیوں کو غیر تجربہ کار کہنا درست نہیں، ہمارے نوجوان بولرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے، محمد عباس کو کانٹی کرکٹ کا تجربہ ہے، شاہین شاہ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، نسیم شاہ بھی بہترین فارم میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی وکٹوں پر گیند سوئنگ ہونے کا فائدہ ملے گا، گگلی اور بریک میرے اہم ہتھیار ہوں گے، بولنگ کے ساتھ بیٹنگ پر بھی بھرپور توجہ ہے، کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کی سرزمین پر بھی سینچری بناں، انجری کی وجہ سے میری کارکردگی متاثر ہوئی، واپس آنے کے لیے بہت محنت کی ہے، میرا اعتماد واپس آ گیا ہے، اپنی بولنگ سے بہت مطمئن ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں