0

تعلیمی ادارے کب کھلیں گے، کل اصولی سفارشات تیار ہونے کا امکان


اسلام آباد: کل ہونے والی بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں تجاویز دی جائیں گی کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے کب کھولے جائیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کل ہو گی، جس میں تجاویز دی جائیں گی کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے کب کھولے جائیں گے، کل اصولی سفارشات تیار ہونے کا امکان ہے۔تمام صوبوں اور وزارت صحت حکام سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں، صوبوں سے مشاورت کے بعد تجاویز قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی، اور تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری این سی او سی ہی دے گی، ایچ ای سی حکام جامعات کھولنے سے متعلق تجاویز دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں