0

عیدالاضحی پر کورونا کے حوالے سے سخت قواعد و ضوابط بنائے ہیں، وزیراطلاعات


وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر لوگوں کو اکٹھا ہونے سے روکنے کے لئے حکومت نے سخت قواعدوضوابط بنائے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک کے نسبت کورونا سے کم متاثر ہوا، این سی او سی نے کورونا سے نمٹنیکیلیے اہم کردار ادا کیا، حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلییکامیاب پالیسی بنائی، وزیراعظم نے پاکستان کے زمینی حقائق دیکھ کر تمام فیصلے کئے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا عوام کے لئے پیغام ہے کہ عیدالاضحی پر بھی لوگ باہر نکلنیکے بجائیگھروں میں رہیں، اور عید اپنے گھروں میں منائیں، احتیاطی تدابیرپرعمل نہ کیا تو عیدالاضحی پرکورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، اس لئے عیدالاضحی پر لوگوں کو اکٹھا ہونے سے روکنے کے لئے حکومت نے سخت قواعدوضوابط بنائے ہیں۔شبلی فراز نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے 129 لیبارٹریزموجودہیں، احساس کیش پروگرام کے تحت ڈیڑھ سو ارب تقسیم کییگئے، حکومت نے معاشی نقصانات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں