0

پاکستان میں الیکٹرانکس، زراعت اور کیمیائی علوم کے شعبوں کی ترقی کیلیے روڈ میپ تیار


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ تین سال کے دوران زراعت،الیکٹرانکس اور کیمیائی علوم کے شعبوں کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ایک روڈ میپ بھی تیارکرلیاہے جس پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہی۔ اس ملاقات میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستان نے اپنی مدد آپ کے تحت مختصر ترین دورانیے میں مقامی سطح پر وینٹی لیٹر بنائے وہ پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ اداروں کی صلاحیت اور مہارت کی شاندار مثال ہے۔اس ملاقات کے دوران ساوتھ میں پائیدار ترقی برائے کمیشن برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کامسیٹس)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر،ڈاکٹرایس ایم جنید زیدی نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان سمیت کامسیٹس کے ممبر ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں کامسیٹس کے کردار،پروگرامز اور سرگرمیاں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں