0

پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا


اسلام آباد / نیو یارک: پاکستان سفیر منیر اکرم نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اقوام متحدہ میں انسداد دہشتگردی کا ہفتہ منایا جا رہا ہے اور پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی ریاستی دہشتگردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں انسداد دہشتگردی کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا پول کھول دیا اور بتایا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے دہشت گرد گروپوں کی اعانت کر رہا ہے، بھارت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی حملے میں ملوث تھا، کراچی میں چین کے قونصلیت کے حملے میں بھی بھارت کا ہاتھ تھا، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے پاکستانی سلامتی کو سخت خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ بھارتی کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے خطرات کا فوری نوٹس لے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی کا غلط رنگ دے رہا ہے، وادی میں بھارتی فوج کشمیریوں پر انسانی سوز مظالم ڈھا رہی ہیں، بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے کو غیر متزلل نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں