0

روسی ماڈل انجیکشن کے بعد سوجے ہوئے گالوں سے بھی خوش اور مطمئن

ماسکو: روسی ماڈل اور انسٹاگرام اسٹار، اناستاسیا پوکریشک نے منفرد نظر آنے کے لیے پہلے ہونٹوں کو موٹا کیا لیکن اس کے باوجود ان کا جنون کم نہ ہوا تو انہوں نے اپنے رخسار واضح کرنے کے لیے چہرے پر خود ہی ٹیکے لگوائے جس سے گال کسی پنگ پانگ گیند کی طرح پھول کرخساروں کی ہڈیوں پر جمع ہوگئے۔اس مضحکہ خیز صورتِ گال کے باوجود وہ اپنے نئے حلئے سے بہت خوش ہیں۔ایناستاسیا نیبتایا کہ ان کی ناک بڑی تھی جس کا تناسب ٹھیک کرنے کے لیے انہوں نے پہلے ہزاروں ڈالر خرچ کرکے اپنے ہونٹوں کو بڑا کیا تاہم ناک اب بھی ٹھیک نہ لگی۔ اس کے بعد انہوں نیخود ہی ہیالورونک ایسڈ کے انجیکشن اپنے گالوں میں لگائے تاکہ رخسار نمایاں ہوجائے لیکن اس عمل سے گال اوپر کی جانب چڑھ گئے اور عجیب شکل اختیار کرگئے ۔ تاہم وہ اس پر مطمئین ہیں۔ میں اپنے ان گالوں میں مزید انجیکشن لگا کر انہیں اورواضح کرنا چاہوں گی اور یہ عمل اس وقت تک کرتی رہوں گی جب تک میرا اصل ہدف حاصل نہیں ہوجاتا، ایناستاسیا نے کہا۔ لیکن اس عمل میں وہ کسی ماہر کی مدد لینے کی بجائے خود اپنے آپ پر تجربات کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں