0

پاکستان کی کوئی اداکارہ مریم نواز کا کردار ادا نہیں کرسکتی، حنا پرویز بٹ

کراچی: مسلم لیگ (ن)کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان اور مہوش حیات سمیت پاکستان کی کوئی اداکارہ مریم نواز کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔حنا پرویز بٹ مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز سے کتنی زیادہ متاثر ہیں یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے مریم نواز اور ارطغرل غازی میں مماثلت کا بیان دے کر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی اور اب انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوئی اداکارہ مریم نواز کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں حنا پرویز بٹ نے میزبان کی جانب سے پوچھے جانے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو بطور وزیر اعظم 10 میں سے زیرو اور بطور کرکٹر 6 نمبر دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 نمبر اسلیے دے رہی ہوں کیونکہ 1992 میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔میزبان نے حنا پرویز سے پوچھا کیا عمران خان کی حکومت 5 سال پورے کرے گی جس پر انہوں نے کہا حالات سے تو نہیں لگ رہا ۔ میزبان نے پوچھا آپق خود کو فیشن ڈیزائنر کہلوانا پسند کرتی ہیں یا سیاستدان؟ جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں اچھا لگتا ہے لوگ انہیں بطور سیاستدان پہچانیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں