0

ڈرامہ انڈسٹری کوگھسی پٹی کہانیاں دکھانے پرپھانسی دے دینی چاہیئے، نعمان اعجاز

کراچی: اداکارنعمان اعجازکا کہنا ہے کہ انڈسٹری کو جاگنے کی ضرورت ہے آخرکب تک ایسے گھسے پٹے موضوعات پرکہانیاں بنتی رہیں گی۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکارنعمان اعجازنے انسٹاگرام کے لائیوسیشن کے دوران کہا کہ اگرآج کے دورڈراموں پر نگاہ ڈالی جائے تو ڈرامے کے کردارلانج سے ڈرائیگ روم، ڈرائینگ روم سے کچن اورکچن سے بیڈروم تک ہی جاتے ہیں، وہ لوگ باہرتو کیا کھڑکی سے بھی جھانکنا نہیں جانتے ہیں، آخرکب تک ایسے گھسے بٹے موضوعات پر کہانیاں بنتی رہیں گی۔اداکار نے ڈرامہ نشر کرنے والے نجی ٹی وی چینلز سے متعلق کہا کہ سب ہی چینلزایک طرح کے ڈرامہ دکھارہے ہیں جب کہ پہلے کے ڈراموں میں چاروں صوبوں کی ثقافت، روایتوں، رسم ورواج کو عکسبند کیا جاتا تھا جب کہ آپ ان ڈراموں کے دیکھ کر بہت سی نئی معلومات بھی حاصل کیا کرتے تھے۔اداکارنے غصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آج کے ڈراموں میں یہ دکھایا جارہا ہے ایک خاتون کسی اور کے شوہرکوپسند کرتی ہے لیکن شادی کسی اورسے کرتی ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ ایک دوسرے سے یا ایک دوسرے کے لیے بدلہ لیتے دیکھ کرہی ڈراموں کا اختتام ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں