0

ہر شخص کے لیے لازمی ہے کہ وہ ماسک پہنے، رائل سوسائٹی برطانیہ

لندن: برطانیہ کی رائل سوسائٹی نے تمام برطانوی باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور بالخصوص گھر سے باہر نکلتے ہوئے، چاردیواری کے اندر تنگ جگہوں اور ہجوم کے درمیان اپنا چہرہ ڈھانپیں۔رائل سوسائٹی کے صدر وینکی راما کرشنن نیاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماسک پہننے کی عادت کے سلسلے میں برطانیہ بہت پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے جہاں اب بھی لوگ اس حکم کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب لاک ڈان ختم ہورہا ہے اور لوگوں کا باہمی میل ملاپ بھی بڑھ رہا ہے ۔ اس ضمن میں وائرس سے بچنے کے لیے ہر قدم اٹھانا ہوگا کیونکہ کووڈ 19 انفیکشن کی دوسری لہر کا خطرہ اپنی جگہ موجود ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی چہرے کو نہیں ڈھانپتا تو عوام اسے معاشرے سیبیزاراور ضدِ سماج شمار کریں۔اگرغور کیا جائے تو عین یہی صورتحال پاکستان میں بھی ہے جہاں اگرچہ کورونا مریضوں کی تعداد میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے لیکن سماجی فاصلے، ذاتی صفائی اور چہرے کو ڈھانپنے پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی ۔ واضح رہے کہ رائل سوسائٹی کے تحت غیرجانبدار ماہرین کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے بعد یہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں