0

آئندہ سال پاکستانی معیشت کی بحالی کا امکان ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مالی سال 2021 کیدوران پاکستان کی معیشت میں بحالی کا امکان ظاہر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے ملکوں کے پالیسی اقدامات کے عنوان سے رپورٹ میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیاگیاہے۔ وفاقی حکومت نے اپریل کے وسط سے صوبوں کیساتھ روابط کے ذریعے لاک ڈاون میں بتدریج نرمی کرتے ہوئے ایسی صنعتوں کو اپنی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی جہاں کورونا کے پھیلاو کا خدشہ کم تھا، اسی طرح چھوٹی دکانوں کو بھی نئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیساتھ دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 24 مارچ کو 12 سو ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا جس پر اب عمل درآمد کیا جارہا ہے اور مالی سال 21-2020 میں جاری رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ اندرون ملک پروازوں ، ٹرین کی خدمات اور بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سیاندرون ملک اور بیرون ملک نقل و حرکت پر عائد پابندیاں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کوروناوائرس کی وبا کے معاشی اثرات میں کمی لانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اہم اقدامات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران کے آغاز سے صوبائی حکومتیں موثر مالیاتی اقدامات پر عملدرآمد کررہی ہیں جن میں کم آمدن گھرانوں کیلئے نقد امداد، ٹیکس میں سہولت کی فراہمی اور صحت کے شعبے میں اضافی اخراجات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں