0

بھارت کا مطلوب ترین گینگسٹر پولیس مقابلے میں ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں اشتہاری ملزم وکاس دوبے مشکوک پولیس مقابلے میں مارا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش کے شہر اوجین سے گرفتار کیا اور اترپردیش کے شہر کانپور منتقل کررہی تھی کہ اس دوران راستے میں مقابلے میں ہلاک کردیا۔پولیس کا دعوی ہے کہ رستے میں قافلے کو حادثہ پیش آیا، اس دوران وکاس دوبے نے پولیس اہلکار کی پستول چھین کر بھاگنے کی کوشش کی اور پولیس پر گولیاں چلائیں لیکن جوابی فائرنگ میں وہ مارا گیا۔چند روز قبل پولیس نے وکاس دوبے کی گرفتاری کے لیے اس کے قلعہ نما گھر پر چھاپا مارا تھا جہاں گھروں کی چھتوں پر گھات لگائے مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے ڈی ایس پی دیویندرا سمیت 8 پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں