0

روسی حکومت نے کورونا سیمتاثرہ گاں کے گرد خندق کھود ڈالی

ماسکو: روس میں کورونا وائرس کے ڈر سے ایک پورے گاں کے چاروں اطراف گہری خندق کھود کر وہاں موجود آبادی کو جبری طور پر ایک قرنطینہ تک محدود کردیا گیا ہے۔مقامی اور خود روسی حکومت کا مقف ہے کہ شاید یہ وبا ایک قسم کے تہوار سے پھیلی ہے جسے شامان کہا جاتا ہے۔ ان رسومات میں لوگ روحوں اور غیرارضی مخلوقات سے رابطہ کرتے ہیں اور شاید شولوٹا گاں کے لوگ اس رسم میں ملوث رہے ہیں۔
یہ گاں سائبیریا کی مشہور جھیل بیکل سے 30 کلومیٹر دور ہے جہاں صرف 390 افراد ہی رہتے ہیں۔ پہلے یہاں 37 افراد کو کورونا مرض لاحق ہوا اور اس کے بعد گاں سے باہر کے مزید 95 افراد کورونا کے شکار ہوگئے جس کے بعد دیگر علاقوں میں اس وبا کا خوف تیزی سے پھیلنے لگا۔دیہات کے ناظم نے بتایا کہ 10 جون کو شامان کی رسم ایک ایسی خاتون کے گھر میں منعقد ہوئی جو خود کورونا سے متاثر تھیں اور اس میں اطراف کے گاں کے بہت سے لوگ شامل تھے۔ اس کے بعد کورونا کے پے درپے واقعات سے تنگ آکر 29 جون کو گاں کے چاروں طرف گہری خندق کھودی گئی تاکہ یہاں آنے والے سیاحوں کو وبا کے خطرے سے بچایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں