0

عاصم اظہر پر گانے کی دھن چوری کرنے کا الزام

کراچی: معروف گلوکار عاصم اظہر پر سوشل میڈیا پر ان کے مقبول گانے جو تو نہ ملا کو چوری کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔عاصم اظہر کے 2018 میں ریلیز ہونے والے گانے جو تو نہ ملا نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی اور پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی اس گانے کی بے حد تعریف کی گئی تھی۔ بھارتی موسیقاروں نے عاصم اظہر کو اتنا خوبصورت گانا گانے پرخوب سراہا تھا۔ یا یوں کہہ لیں کہ اس گانے نے عاصم اظہر کی شہرت کو نئی اونچائیوں پر پہنچادیا تھا۔یہ گانا آج بھی بے حد مقبول ہے اور یوٹیوب پر اس گانے کو اب تک 107 ملین بار (17 کروڑ بار) دیکھا جا چکا ہے جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ تاہم یہ گانا اپنی ریلیز کے دو سال بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور الزام لگایا جارہا ہے کہ عاصم اظہر نے اس گانے کی دھن دراصل ایک جاپانی اینی میٹڈ فلم کیکیز ڈیلیوری سروس کے ٹائٹل سانگ سے چوری کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں