0

کھمبیوں کے بارے میں اس کتاب کو پکا کر کھایا بھی جاسکتا ہے

لندن: تصویر میں نظر آنے والی کتاب پھپھوندیوں (fungi) کے بارے میں ہے، جن کی ذیلی اقسام میں کھمبیاں (مشرومز) بھی شامل ہیں۔ لیکن خاص بات یہ ہے کہ اس کتاب پر اگی ہوئی کھمبیاں تھوڑا تھوڑا کرکے اس کتاب کو کھا رہی ہیں؛ اور اگر آپ کا دل چاہے تو آپ بھی اس کتاب سے کھمبیاں توڑ کر انہیں کھا سکتے ہیں۔اس کتاب کے مصنف مارلن شیلڈریک ہیں جو بذاتِ خود ایک سائنسداں اور پھپھوندیوں کے ماہر ہیں، جو برطانیہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ عام قارئین کیلیے لکھی گئی اس کتاب میں شیلڈریک نے انسانی زندگی میں پھپھوندیوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ ہم کس کس قسم کی پھپھوندیوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک نام کھمبی کا بھی ہے۔کتاب کی اشاعت پر اس کی مقبولیت بڑھانے کیلیے شیلڈریک کو ایک انوکھا خیال سوجھا: انہوں نے کتاب کی ایک جلد کو ہلکا سا نم کرنے کے بعد اس پر ایک ایسی کھمبیاں اگا دیں جو نہ صرف کھانے کے قابل ہوتی ہیں بلکہ نسبتا تیزی سے بڑھتی بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں