0

فواد چوہدری نے اب اسمارٹ کرکٹ بال بنانے پرکمرکس لی

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی اسمارٹ کرکٹ بال تیارکرے گا۔وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم مل کراس مقصد میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، کوکا بورا کی جانب سے تیارکی جانے والی اسمارٹ بال کی ویڈیوسوشل میڈیا پرشیئرکیے جانے پرانہوں نے لکھا کہ سیالکوٹ والوآیہ کام کردکھائیں، میرے خیال میں اس گیند کی تیاری میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، آئیں اپنی ٹیکنالوجی یونیورسٹیزکے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرتے ہوئے اپنی اسمارٹ کرکٹ بال بنائیں۔یاد رہے کہ اسمارٹ کرکٹ بال میں ایک چپ نصب کی گئی ہے، اس کی مدد سے گیند کوپھینکتے اوربانس کے بعد کی رفتارکا درست اندازہ لگایا جاسکتا ہے، اسپنرزکی گیند کتنی گھومی یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے، بال بیٹ یا پیڈ، گھاس یا فیلڈرکے ہاتھ کولگی، اس کی بھی درست معلومات حاصل ہونے سے امپائرز کو مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں