0

یاسر حسین پاکستانی اداکاراں کی جگہ حلیمہ سلطان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر پھٹ پڑے

کراچی: اداکار یاسر حسین ایک موبائل فون کمپنی کی جانب سے پاکستانی اداکاراں کی جگہ ڈراما سیریل ارطغرل غازی کی ہیروئن اسری بلجک (حلیمہ سلطان)کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر پھٹ پڑے۔اداکار یاسر حسین ترک ڈراما سیریل ارطغرل غازی کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پرنشر کرنے کے شروع سے ہی مخالف ہیں اور پہلے بھی انہوں نیاس ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی ڈرامے کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے سے مقامی فنکاروں کو نقصان ہوگا۔اور اب جب ایک معروف موبائل کمپنی نے ارطغرل غازیکی مرکزی اداکارہ اسری بلجک کو اپنے موبائل فون کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا ہے تو یاسر حسین نے ایک بار پھر اپنی آواز اٹھاتے ہوئے مقامی اداکاراں کی جگہ ایک غیر ملکی اداکارہ کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر احتجاج کیا ہے۔گزشتہ روز یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسری بلجک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے سوال پوچھا تھا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر پاکستانی ہونی چاہئے؟ نہ بھارتی اور نہ ترک اداکارہ؟بعد ازاں انہوں نے ایک اور اسٹوری میں پاکستان کی تقریبا تمام بڑی اداکاراں اور ماڈلز کے نام لکھ کر کہا کیا ماہرہ خان، صباقمر، سونیاحسین، منال خان، ایمن خان، امر خان، زارا نور عباس، ہانیہ عامر ، ثنا جاوید، یمنی زیدی، ارمینا خان، سارہ اور حرامانی کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں