0

سارہ خان اور فلک شبیر کی منگنی کے خوبصورت لمحات

کراچی: اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ روز اچانک اپنی منگنی کی خبر شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا ان کی منگنی اور مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی نمایاں تھی اور تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا تھا میں نے ہاں کردی۔سارہ خان کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور دیگر شوبز شخصیات سمیت ان کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اداکارہ سارہ خان نے پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر کے ساتھ منگنی کی ہے۔ فلک شبیر نے بھی گزشتہ روز اپنی اور سارہ کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ سارہ خان کو شادی کے لیے پرپوز کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں