0

ملک میں کورونا کے باعث ایک ماہ کے دوران سب سے کم اموات

اسلام آباد: پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران گزشتہ ایک ماہ میں کورونا وائرس کے باعث سب سے کم اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے مطابق جمعرات کو ملک میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوئے جو کہ گزشتہ ایک ماہ میں 24 گھنٹے کے دوران ہونے والی سب سے کم اموات ہیں۔ پاکستان میں 19 جون کو کورونا وبا کے باعث سب سے زیادہ 159 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 57 ہزار 914 ہوگئی جب کہ مزید 40 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 426 ہوچکی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 8 ہزار 913، پنجاب میں 88 ہزار 539، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 217، اسلام آباد میں 14 ہزار 402، بلوچستان میں 11 ہزار 322، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 750 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 717 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔کورونا کے 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک بھر میں 16 لاکھ 52 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 78 ہزار 737 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں