0

وزیر اعظم کی عید الاضحی کے دوران کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ملاقات کی ہے جس میں عید الاضحی کے حوالے سے مرتب کیے جانے والے ایس او پیز اور ان پر عمل درآمد سے متعلق انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے لاہور اور پشاور کے دورے ، صوبائی حکام سے ملاقاتوں اور کوئٹہ اور کراچی کے آئندہ دوروں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ عیدالضحی پر ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے تمام انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے بھی ایس او پیز مرتب کئے جائیں اور ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے کورونا کے پھیلا کو روکنے اور خصوصا عیدالضحی کے دوران کے پھیلاو کی روک تھام کے لئے کیے جانے والے انتظامات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں