0

بازو ہلائے بغیر 100 میل تک ہوا میں اڑنے والا پرندہ

لندن: کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب بڑا قابلِ پرواز پرندہ اپنی بڑی جسامت کے باوجود بھی اڑنیکے لئے بازو بہت کم ہلاتا ہے اور یہاں تک کہ بازو ہلائے بغیر 100 میل یعنی 160 کلومیٹر تک ہوا میں اڑتا رہتا ہے۔ایک نئے مطالعے کے تحت اینڈیئن کونڈر کے متعلق بعض نہایت دلچسپ انکشافات ہوئے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ اگرچہ یہ پرندہ اپنی بھاری جسامت کے باوجود بہت طویل وقفے تک پرواز کرسکتا ہے لیکن اپنے سفر کے بمشکل ایک سے ڈیڑھ فیصد وقت تک ہی بازوں کو ہلاتا ہے اور بقیہ وقت وہ بازو سیدھا رکھ کر گلائیڈ کرتا رہتا ہے۔اس دیوہیکل پرندے کا وزن 16 کلوگرام اور کھلے بازوں کی لمبائی3.3 میٹر تک ہوتی ہے۔ اسی مناسبت سے یہ دنیا میں پرواز کرنے والا سب سے بڑا پرندہ بھی ہے۔ لیکن یہ بات ناقابلِ یقین ہے کہ یہ مسلسل پانچ گھنٹے تک بازو پھڑپھڑائے بغیر 150 کلومیٹر کا فاصلہ آسانی سے طے کرلیتا ہے۔ یہ تحقیق برطانیہ کی یونیورسٹی آف سوانسی کے ماہرین نے کی ہے جس کے لیے انہوں نے مسلسل پانچ برس تک اینڈیئن کونڈر کا مطالعہ کیا ہے۔سال 2013 سے 2018 تک ، ایملی شیپرڈ اور ان کی ٹیم نے ارجنٹینا میں آٹھ کونڈر پرندوں پر خاص سینسر اور ریکارڈر لگا کر اپنی تحقیق کی۔ اس کا خاص مقصد پوری پرواز کے دوران پرندے کی بازو ہلانے یعنی پھڑپھڑانے کا پتہ لگانا تھا کہ وہ خاص وقت میں کتنی مرتبہ بازو ہلاتا ہے۔ لیکن جب نتائج برآمد ہوئے تو ماہرین انگشت بدنداں رہ گئے۔مثلا ایک ریکارڈر سے معلوم ہوا کہ پرندہ مسلسل پانچ گھنٹے اڑتا رہا اور اس نے ایک مرتبہ بھی پروں کو نہیں ہلایا ۔ اس دوران اس نے 172 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ یہاں تک پہاڑی علاقوں میں ہوا کی لہریں پیچیدہ انداز میں چلتی ہیں لیکن اس دوران بھی کونڈر بازوں کو معمولی جنبش دیئے بغیر طویل عرصے تک کسی جامد بازو والے طیاریکی مانند گلائیڈ کرتا رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں