0

لاہورائیرپورٹ پراے ایس ایف اورسول ایوی ایشن کے اہلکارکے درمیان ہاتھا پائی

لاہور: ایئرپورٹ پراے ایس ایف اورسول ایوی ایشن کے اہلکارکے درمیان جھگڑا ہوا جوہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہورایئرپورٹ پارکنگ ایریا میں اے ایس آئی کے اہلکارارشد نے سول ایوی ایشن کے سپروائزعامررضا پرشدید تشدد کیا۔ دونوں کے درمیان جھگڑا شناخت کرانے کے معاملے پرشروع ہوا جو شدید لڑائی میں تبدیل ہو گیا۔اے ایس ایف کے اے ایس آئی اور سپروائز لاونجز عامر رضا کے جھگڑے کا ایئرپورٹ مینجراخترسعید مرزا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں