0

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز

لاہور: خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا، اور ناسازی طبیعت کے باعث انہیں ڈرپ بھی لگائی گئی جب کہ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد طبیعت ناساز ہوئی، جب کہ رانا ثنا اللہ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران بھی شہباز شریف کی طبیعت کی خرابی کا ذکر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں