0

پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد کم ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسز کم ہوئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں کوویڈ 19 کیسز کم ہوئے، بدقسمتی سے ہمسایہ ملک بھارت میں کیسز بڑھے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ہاں اسپتالوں میں کیسز اور ڈیٹھ ریٹ بھی کم ہوا ہے، یہ سب سمارٹ لاک ڈان اور ایس او پیز کے باعث ممکن ہوا۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھیں اور عیدالاضحی سادگی سے منائیں، گزشتہ عید کی طرح ایس او پیز کی خلاف ورزی مت کریں، انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں