0

بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی، جنگ بندی کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج


اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں ہیں جب کہ دفتر خارجہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سینیئر بھارتی سفارت کار کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے ایل او سی کے رکھ چکری اور بارو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ واقعے پر شدید احتجاج کے لیے سینیئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول، ورکنگ بانڈری پر مسلسل نہتی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ رواں برس بھارت نے 1697 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ رواں برس بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 14 معصوم شہری شہید اور 133 زخمی ہوئے۔ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔انہوں ںے مزید کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے۔ بھارت 2003 کے فائر بندی انتظام کی پاسداری کرے۔اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں