0

پنجاب میں کرپشن ختم نہ ہونے پر وزیر اعظم کا اظہارِ برہمی


لاہور: وزیراعظم عمران خان نے دورہ پنجاب کے دوران نچلی سطح پر کرپشن ختم نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے تاہم عوامی بہبود کیلئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں ںے ایوان وزیراعلی میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے امورپر بات چیت ہوئی۔وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں آٹا گندم کی صورتحال اور انسداد کورونا اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ بلوچستان میں حکومت پنجاب کے تعاون سے منصوبوں پر بھی اعتماد میں لیا۔عثمان بزدار پر اعتماد حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر سردار عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واضح کردیا کہ پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان بزدار ہی رہیں گے۔حکومت پنجاب کے اقدامات پر اظہار اطمینان وزیراعظم عمران خان نے عوامی ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی نے انسداد کورونا کے لئے بہترین کام کیا، حکومتی اقدامات کے باعث کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوئی، اب حالات بہتر ہورہے ہیں، اسمارٹ لاک ڈان پر حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر زبردست عملدآمد کروایا گیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف شکایت وزیراعظم سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔ اراکین نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے تحفظات کی بھر مار کردی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار صوبائی اسمبلی اراکین کو زیادہ قومی اسمبلی کی اراکین کو کم ملتے ہیں، ہمارے حلقوں کے مسائل حل نہ ہوئے، ترقیاتی اسکیموں سے محروم ہیں۔وزیراعلی کو تحفظات دور کرنے کا حکم وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی کو ممبران اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی الجھن ہے اسے فوری ختم کیا جائے،بزدار صاحب آئندہ کوئی گلہ شکوہ نہیں ہونا چاہے، ممبران اسمبلی کے تحفظات درست ہیں، ترقیاتی اسکیمیں جہاں ممکن ہیں وہ شروع کی جائیں گی، ممبران اس ضمن میں عوام الناس سے مستقل رابطے میں رہیں اور کسی بھی مسئلے کے حل کے حوالے سے درپیش انتظامی مشکل کی صورت مجھے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔وزیراعظم پنجاب میں کرپشن ختم نہ ہونے پر برہم
عمران خان پنجاب میں کرپشن ختم نہ ہونے پر بھی برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے متعلق مجھے میانوالی ،لاہور اور دیگر اضلاع سے بہت کچھ پتہ چلا ہے، پنجاب میں نچلی سطح پر کرپشن ختم ابھی تک نہ ہو سکی، ادارے کیا کر رہے ہیں، پنجاب میں کرپشن ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں