0

کراچی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، 6 دہشت گرد گرفتار


کراچی: پولیس نے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا اور 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری نے بتایا کہ گرفتار ملازمین کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے جس کا نیٹ ورک افغانستان سے چلایا جاتا ہے اور ان کے بھارتی خفیہ ادارے را سے تعلقات کے شواہد بھی ملے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ گروہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لیویز کی چوکیوں پر حملوں کی کارروائی میں بھی ملوث ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ملکی سالمیت میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتی ہیں۔ چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث دہشت گرد بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ تھے۔ملزمان کے قبضے سے چھ آوان لانچر، آوان بم، تین کلاشنیکوف ، 5 دستی بم، کلاشنکوف کی ایک ہزار گولیاں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں