0

فیس بک ، گوگل اور ایپل نے نئی ایموجی پیش کردیں

سان فرانسسکو: عالمی یومِ ایموجی کے موقع پر فیس بک، گوگل اور ایپل نے انسانی رویوں اور خیالات کے اظہار کے لیے نئی ایموجی پیش کردی ہیں۔تینوں کمپنیوں نے محسوس کیا کہ کء ماہ کے لاک ڈان اور گھروں تک مقید رہنے کے دوران عوام الناس نے اپنے پیاروں سے آن لائن رابطہ کیا اور اس واحد ذریعے میں اپنے اظہار کی تلاش کے لیے انہیں گرافکس اور ایموجی درکار ہیں ۔ اسی بنا پر تینوں کمپنیوں نے درجنوں نئے ایموجی پیش کئے ہیں جو ہمارے جذبات کی ترجمانی کو آسان بناتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا اور فون کے 92 فیصد صارفین کسی نہ کسی سطح پر ایموجی ضرور استعمال کرتے ہیں، جبکہ بعض افراد ہر قسم کی گفتگو میں ان کا عام استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح فوری طور پر وہ خاکوں کی بدولت اپنے ردِ عمل کا اظہار کرسکتے ہیں۔لیکن بعض افراد انہیں ناپسند بھی کرتے ہیں لیکن وجہ کچھ بھی ہو ایموجی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کی تمام بڑی کمپنیوں نے نئے ایموجی جاری کئے ہیں۔فیس بک سب سے پہلے فیس بک کا ذکر ہوجائے جس کے میسنجر کے لیے نیا ایموجی پیک پیش کیا جارہا ہے جس میں نت نئی اینی میشن بھی شامل کی گء ہیں۔ اس کے لیے خود فیس بک نے کئی تجربات کئے ہیں اسی طرح فیس بک نے واٹس ایپ کے لئے بھی ایموجی اور اینی میشن جاری کی ہیں۔دوسری جانب گوگل نے بھی مختلف موضوعات پر ایموجی پیش کئے ہیں جو اکتوبر تک اینڈروئڈ کے لیے بھی کارآمد ہوں گے۔ ان رنگارنگ کرداروں کو اینڈروئڈ الیون کے ساتھ ہی ریلیز کیا جائے گا۔دلچسپ ایموجی میں ایک شاندار قسم کا ڈھول ہے جسے بجاکر آپ اپنی خوشی کا اظہار کرسکتے ہیں۔ اسی طرح دل کا ایموجی بنایا گیا ہے جو دل کی طبی تصویر پر مبنی ہے۔ اس کے علاوہ سفید قطبی بھالو اور بھینسیکے ایموجی بھی پیش کئے جارہے ہیں ۔ اسی طرح گرم مشروب کے لئے کیتلی بھی حاضر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں