0

پاکستانی بلے بازخوشدل شاہ زخمی ہوکر 3 ہفتوں کے لئے کرکٹ سے باہر

ڈربی: انگلینڈ میں موجود پاکستانی بلے باز خوشدل شاہ انگوٹھا فریکچر ہونے کے لئے کرکٹ سے 3 ہفتوں کے لئے دور ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انگلینڈ میں موجود بائیں ہاتھ کے پاکستانی بیٹسمین خوشدل شاہ 3 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ڈربی میں جاری ہفتے کو ہونے والے نیٹ سیشن میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے کے باعث نوجوان بیٹسمین کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا۔خوشدل شاہ فی الحال ڈربی میں جاری چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کررہے ہیں، اب انجری کے باعث وہ 24 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے 4 روزہ پریکٹس میچ کی سلیکشن کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔خوشدل شاہ کے ناخن پرچوٹ نہیں آئی اس لئے آرتھوپیڈک سرجن، ٹیم فیزیشن اور ٹیم فزیو تھراپسٹ پرامید ہیں کہ بلے باز آئندہ ہفتے کے آخر تک فزیکل ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں