0

آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی

آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیا گیا ہے۔رواں سال اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیا گیا، 2021 اور 2022 میں مسلسل 2 برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہوگا۔گزشتہ چند ہفتوں میں بار بار یہ اطلاعات سامنے آتی رہیں کہ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں ہو سکے گا، آج آئی سی سی کے ویڈیو لنک پر ہونے والے اجلاس میں بالآخر میگا ایونٹ کے التوا کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔آئی پی ایل کروانے کے لیے بے تاب بھارتی بورڈ کا راستہ صاف ہوگیا، بھارت میں کورونا کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے بی سی سی آئی حکام اپنی لیگ یو اے ای میں کروانے کا پلان بنا رہے ہیں اس کے لیے ستمبر سے نومبر تک ونڈو دستیاب ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں