0

مطیع اللہ جان؛ جو کچھ ہوا اس کے لئے پوری ریاست ذمہ دار ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان واقعے سے متعلق ریمارکس دیے ہیں کہ جو کچھ ہوا اس کے لئے پوری ریاست ذمہ دار ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ دن دیہاڑے جس طرح صحافی کو اٹھایا کیا سب ادارے تباہ ہو چکے ہیں، کس میں اتنی ہمت ہے کہ وہ پولیس کی وردی میں آکر بندہ اٹھا لے؟، پولیس کی وردی پہنے، پولیس کی گاڑی جیسے اشارے لگائے کون پھرتا رہا؟، اسلام آباد پولیس کہاں تھی دارالحکومت میں ایسے کیسے ہوگیا ؟۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو اغواکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔ پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین عدالت کے سامنے پیش ہوئیاور بتایا کہ اغوا کا پرچہ دے دیا ہے اس میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں