0

سعودی فرماں روا شاہ سلمان ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل

ریاض: خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیٹ میں شدید درد کے باعث اسپتال داخل کیا گیا جہاں ان کے پتے کو آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا۔سعودیہ عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پتے میں پتھری ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں شدید تکلیف کا سامنا تھا تاہم اب کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں آپریشن کے ذریعے پتے کو نکال دیا گیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبد العزیز اب تیزی سے روبہ صحت ہیں تاہم وہ کچھ دن اسپتال میں ہی قیام کریں گے اور مکمل صحت یابی کے بعد ہی اسپتال سے شاہی محل منتقل ہوں گے۔ خادمین حرمین شریفین نے دعاوں اور نیک تمناوں کا اظہار کرنے والے دوست احباب اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں