0

مقبوضہ کشمیر میں اخبار کے ساتھ ماسک بالکل مفت

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس وبا کے دوران اپنے قارئین کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کرنے اور مہلک وائرس سے بچانے کے لیے اخبار روشنی کی انتظامیہ ایک صفحے پر ماسک چسپاں کرکے تحفتا تقسیم کر رہی ہے۔دنیا ہلاکت خیز کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے، اس مہلک وائرس نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو متاثر کیا ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری میں ایک سال لگ سکتا ہے تب تک اس ہولناک وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاط ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے جاری ہونے والے ایک اخبار روشنی کی انتظامیہ نے صفحہ اول پر اشتہار کی جگہ ایک ماسک چسپاں کیا اور ساتھ ہدایت بھی تحریر کی کہ ماسک کا استعمال ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف آپ بلکہ آپ کے آس پاس رہنے والے لوگ بھی کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں