0

وفاقی حکومت کا عیدالاضحی پرتین دن کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے عیدالاضحی کے لیے تین دن کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے عیدالاضحی کے لیے تین دن کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری تعطیلات 31 جولائی جمعہ، ہفتہ یکم اگست اور اتوار 2 اگست کی ہوں گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق غیرضروری سفرسے روکنے کے لیے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی تاہم کورونا وبا کے روک تھام کے ایس و پیزپرعمل درآمد کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔پارا چنار: طوری مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خیبرپختون خوا کے ضلع پارا چنار طوری مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ علاقے کے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خیز مواد بازار میں لگی ریڑھی کے نیچے رکھا گیا تھا، تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا یا نصب شدہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں