0

مولانا فضل الرحمن کے بھائی کراچی میں ڈپٹی کمشنرتعینات،اپوزیشن کی تنقید

کراچی: جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو کراچی کے ضلع وسطی کا ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید سامنے آئی جب کہ حکومت سندھ نے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ ضیا الرحمن کا تعلق صوبائی مینجمنٹ سروس خیبر پختون خوا سے ہے۔ ان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں، انہیں تاحکم ثانی فرحان غنی کی جگہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کیا گیا ہے جبکہ فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پروزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا بھائی ہونا کوئی جرم نہیں ہے، وہ کمشنر افغان رفیوجی اور ڈپٹی کمشنر ضلع خوشاب بھی رہ چکے ہیں اور پنجاب میں بھی مختلف انتظامی عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ضیا الرحمن کی تعیناتی ایک مکمل انتظامی معاملہ ہے وہ ایک اچھے افسر ہیں۔ ایک صوبے کاافسردوسرے صوبے میں تعینات ہوسکتا ہے اور پی ایم ایس آفسر کی تعیناتی کہیں بھی کی جاسکتی ہے۔جے یوآئی کے قائد مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیا الرحمن کی کراچی میں تعیناتی کو حزب اختلاف کی جماعتوں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگرحلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں