0

پشاور میں فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکار سمیت 3 نوجوان قتل

پشاور: تھانہ متنی کی حدود شیرکیرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو قتل کردیا۔پشاور کے علاقے تھانہ متنی کی حدود گاں شیر کیرہ میں رات 10 بجے کے قریب 3 رشتہ دار دوستوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مقتولین میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے مساجد میں اعلانات کرکے دیگر گاں سے لوگوں کو جمع کیا اور انڈس ہائی وے پر احتجاج کیا، پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے تاہم مظاہرین نے پولیس کو قاتلوں کی گرفتاری کے لیے 4 دن کی مہلت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں