0

تحریک طالبان حقانی گروپ کے مجرم کو ساڑھے 12 سال قید کی سزا

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک طالبان حقانی گروپ کے مجرم کو مجموعی طور پر ساڑھے 12 سال قید کی سزا سنا دی۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 نے کالعدم تنظیم کے لیے فنڈنگ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کالعدم تحریک طالبان حقانی گروپ کے مجرم ضیا حسین کو مجموعی طور پر ساڑھے 12 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے مجرم کو 70 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔تفتیشی افسر کے مطابق مجرم ضیا حسین کو سی ٹی ڈی نے اتحاد ٹان کراچی سے گرفتار کیا تھا، مجرم افغانستان میں امریکی فورسز کے ہاتھوں گرفتار بھی ہوچکا ہے اور گوانتاناموبے جیل سے رہائی کے بعد مجرم کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا تھا، مجرم کالعدم تنظیم کے لیے فنڈ جمع کررہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں