0

عیدالاضحی اورمحرم الحرام پراحتیاط نہ کی گئی توکورونا کیسزمیں اضافہ ہوسکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی اورمحرم الحرام پراحتیاط نہ کی گئی توکورونا کیسزمیں اضافہ ہوسکتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ دنیا میں ہماری پہلی حکومت تھی جسے سمجھ آگیا تھا کہ جب آپ کے ملک میں غربت ہوتو ہمیں کس طرح اس کورونا وبا سے لڑنا ہوگا، ہم نے جواقدامات اٹھائے ان سے کورونا کیسزمیں کمی آئی، 3 دن کے دوران ملک میں وائرس سے سب سے کم اموات ہوئیں، شروع میں ہم پر دبا ڈالا گیا کہ ہم مکمل لاک ڈان کریں لیکن ہمارا اسمارٹ لاک ڈان کا فیصلہ بہترین رہا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے اوراسپتالوں پر بوجھ انتہائی کم ہوچکا ہے، سب سے زیادہ لاک ڈان کا اثرنچلے طبقے پرپڑا، ہم نے سوچا کہ کورونا سے بچاتے بچاتے ایسا نہ ہوکہ ہمارے لوگ بھوک سے مرجائیں اسلیے غریب لوگوں کو بچانے کے لیے شفافیت سے احساس پروگرام شروع کیا گیا، مشکل حالات سے بچنے کے لیے احساس پروگرام نے غریبوں کی بہت مدد کی۔وزیراعظم نے کہا کہ وائرس سے دنیا اب تک سیکھ رہی ہے،احتیاط نہ کرنے پرکورونا پھر خطرناک ہوسکتا ہے، ہم نے احتیاط نہیں کی تو ہمیں مزید نقصان پہنچ سکتا ہے، اسلیے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ عید الاضحی احتیاطی تدابیرکے ساتھ منائیں۔ عید الاضحی اورمحرم الحرام پرعوام کی بے احتیاطی سے دوبارہ سخت لاک ڈان لگانا پڑے گا جس سے مزید معاشی نقصان ہوگا اورکورونا کیسزمیں بھی اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں