0

جویریہ سعود کا اداکارہ سلمی ظفر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان

کراچی: اداکارہ ومیزبان جویریہ سعود نے اداکارہ سلمی ظفر کے الزامات کے جواب میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔پاکستان کی معروف ٹی وی اور اسٹیج اداکارہ سلمی ظفر کی ایک ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے جویریہ اور سعود کے جے جے ایس پروڈکشن ہاس پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے پروڈکشن ہاس میں کام کرنے والے فنکاروں اور دیگر عملے کو پیسوں کی ادائیگی نہیں کی یہاں تک کہ ان کے بھی ایک کروڑ روپے جویریہ اور سعود پر واجب الادا ہیں۔سلمی ظفر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد جویریہ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا اگر ہم انہیں پیسے نہیں دے رہے تھے تو سلمی ظفر کو پہلے مہینے ہی کام چھوڑد ینا چاہئے تھا انہوں نے ہمارے ساتھ 7 برس کام کیا اور ہم نے انہیں پہلے ہی پیسوں کی ادائیگی کردی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں