0

محمد حفیط پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد

لاہور: ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ نے سال 2014 میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپیظاہر نہیں کیے۔ قومی کرکٹر کے 2014کیانکم ٹیکس کا آڈٹ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ کو 8 کروڑ 60 روپے چھپانے پر وضاحت کے لیے متعدد بار مہلت دی تاہم محمد حفیظ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ٹیکس عائد کیا گیا۔ کرکٹر محمد حفیظ نیٹیکس کے خلاف اپیل دائرکردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں